ایک نیوز: سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے اعلامیہ جاری کردیا۔
ایس ایس جی سی کے مطابق آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 10 فروری صبح 8 بجے سے پیر 13 فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے.
جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 12 فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو تین دن گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 3 فروری صبح 8 بجے سے پیر 6 فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن کمپنی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 5 فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔