شیخوپورہ: سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

شیخوپورہ: سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

ایک نیوز: شیخوپورہ ڈی اےمارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی چیکنگ کےدوران اچانک رائفل چل گئی جس سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی رائفل سے اچانک گولی چل گئی تھی جس سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ رائفل کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔جان بحق ہونےوالے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت وسیم کےنام سے ہوئی ہے۔

جس کے بعد حسیب نامی سیکیورٹی گارڈ جائے وقوعہ سےفرار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گرومندر میں بھی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا۔ پو لیس کے مطابق گرومندر مزار قائد کے قریب وائٹ ہاوس نامی مکان میں دو سیکیورٹی گارڈ کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔لیاقت نامی سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو نیند سے جگایا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور لیاقت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تیجے میں 50 سالہ لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے

واضح رہے کہ  لاہور  کے علاقہ سبزہ زار کے A بلاک میں واقع فارمیسی کے گارڈ کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔   ڈاکو  A.PECKS فارمیسی کے تالے توڑ کر کوئی چور نقب زنی کر رہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا  تھا۔  پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ فارمیسی کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔اور فارمیسی کے باہرمقتول کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی۔  مقتول فارمیسی کے عقب پارکنگ سٹینڈ پر ڈیوٹی کرتا تھا۔ آخری اطلاع تک  مقتول کی شناخت نہ ہو سکی تھی پولیس نے لاش مردہ خانے  جمع کروا دی۔