ایک نیوز: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سےمتعلق درج مقدمات پر سماعت کے دوران عمران خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق درج مقدمات پر سماعت ہوئی،تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جمع کرادیاگیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔
شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، مراد سعید، سیف اللہ نیازی، شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے،اسدعمر، عامر کیانی، شیریں مزاری، شفقت محمود نے بھی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کرجانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔