رینجرز اور پولیس کی کارروائی، متعددقتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

Feb 08, 2023 | 10:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: رینجرز اور سندھ پولیس نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتےہوئے متعدد قتل کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ و ایمونیشن اور مو ٹر سا ئیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
 ملزمان نے دسمبر 2022میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا اس کے علاوہ ملزمان نے ابنِ زمان ہسپتال فقیرہ گوٹھ کے سیکیورٹی گارڈ اور جنجا ل گوٹھ میں بھی شہری کو قتل کیا جس کی آیف اَئی آرز تھانہ سائیٹ، تھانہ گلشن معمارمیں درج ہیں۔جنوری 2023میں ملزم عالم خان محسود اپنے ساتھی احسان با جوڑی کے ساتھ مل کر چا ند بنگلہ فقیرہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مز احمت پرشہری کو قتل کیا اورکے ڈی اے لنک روڈ پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کی آیف اَ ئی آر تھا نہ سا ئیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔ 
 ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 300سے زائد ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان اپنے گروہ کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرگزشتہ2سالوں سے کراچی گلشن معمار، جنجال گوٹھ، احسن آباد، ہنگورہ گو ٹھ، فقیرہ گو ٹھ، کے ڈی اے لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے اور ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی معصوم شہر یوں کو قتل اور زخمی بھی کیاہے۔

ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ انکے ڈکیت گروہ کا سر غنہ شمس محسود عر ف  صُلّے ہے جو ملزمان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ وایمو نیشن فراہم کر تا ہے اور چھینے ہو ئے مو با ئل فونز اور مو ٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام بھی کر تا ہے۔ ملزمان کا ایک اور ساتھی بلال افغانی 26دسمبر2022کو اکا خیل گراؤنڈ نزد فقیرہ گو ٹھ میں رینجرز مقابلے میں مارا گیا  تھا جبکہ آفتاب عرف با بو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ گرفتارملزمان کواسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں