لاہور: برائلر گوشت 561 روپے فی کلو میں فروخت

لاہور: برائلر گوشت 561 روپے فی کلو میں فروخت
کیپشن: Lahore: Broiler meat sold at Rs 561 per kg(file photo)

ایک نیوز: برائلر کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 روپے کے مزید اضافے سے فی کلو قیمت 561 روپے ہوگئی۔

پولٹری فارمرز کا کہنا ہے کہ برائلر کی خوراک مہنگی ہونے کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پولٹری ویکسیئن کی درآمد بھی متاثر ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ برائلر گوشت ایک ہفتے کے دوران 42 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے اور ماہرین کی جانب سے اس کے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ  میں  3  سبزیوں  کے دام بڑھادیئے گئے: 

پیازسرکاری ریٹ لسٹ میں   قیمت  208  روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت  230  روپے کلو تک 

ٹماٹر سرکاری قیمت 50  روپے کلو مقرر ،تاہم  درجہ اول  ٹماٹرکی  فروخت  70 روپے فی کلو تک جاری

 لہسن چائنہ  سرکاری قیمت  440  روپے کلو مقرر ، فروخت 500  روپے فی کلو تک

ادرک  کی سرکاری قیمت 500 روپے کلو مقرر کردی گئی۔ مارکیٹ میں ادرک 600 روپے کلو تک فروخت کیا جانےلگا

سبز مرچ  سرکاری ریٹ لسٹ میں  110 روپے کلو کردی گئی ، فروخت  130 روپے  فی کلو تک 

لیموں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 70  روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں دیسی لیموں  100 روپے کلو تک بکنے لگے

ٹینڈے فارمی  سرکاری قیمت  70  روپے  مقرر تاہم مارکیٹ میں فروخت  100 روپے کلو تک  ہونے لگی

آلو کچاچھلکا سرکاری  قیمت  35 روپے کلو مقرر، درجہ اول کے اول کی فروخت 60  روپے فی کلو تک 

میتھی سرکاری قیمت 70 روپے کلو مقرر کی گئی،فروخت  110  روپے فی کلو تک

بینگن سرکاری قیمت  80  روہے کلو مقرر، فرخت 110 روپے فی کلو تک 

کھیرا سرکاری قیمت  60 روپے مقرر، فروخت 90  روپے فی کلو تک

کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں  260  روپے کلو مقرر،  تاہم مارکیٹ میں 330 روپے کلو میں فروخت 

پالک دیسی 5 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت45  روپے کلو مقرر کی۔  پالک کی فروخت  60  روپے کلو تک ہونے لگی 

بند گوبھی سرکاری قیمت21  روپے کلو مقرر کردی گئی  تاہم فروخت  50 روپے کلو تک  

پھول گوبھی سرکاری قیمت  35  روپےکلو مقرر کی گئی ، فروخت  50 روپے فی کلو تک  

شلجم 3 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت  35 کلو مقررکیا گیا، فروخت 50  کلوتک ہونے سے شہری پریشان

شملہ مرچ  سرکاری قیمت  100 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم فروخت 130 روپے فی کلو تک  

اروی سرکاری قیمت  100  روپے کلو مقرر ،  فروخت 130 روپے فی کلو تک 

 مٹر 10 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر کی گئی۔ فروخت  140  روپے فی کلوتک 

 گاجر چائنہ سرکاری قیمت 47   روپے کلو  مقرر، فروخت 70  روپے فی کلو

سرکاری ریٹ لسٹ میں  6  پھل مہنگے 

سیب کالاکلو سرکاری قیمت 265   روپے کلو مقرر، درجہ اول  سیب کی فروخت 380   کلو تک ہونے لگےـ

کیلا  درجہ اول  سرکاری ریٹ لسٹ میں  125  روپے درجن مقرر، درجہ اول کے کیلے کی فروخت  150  روپے   فی درجن تک  

کیلا  درجہ دوم  1 روپیہ بڑھاکر  سرکاری قیمت  76  روپے فی درجن مقرر، فروخت  100 روپےفی درجن 

پپیتا  5 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 215 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم مارکیٹ میں فروخت 270  روپے تک 

کھجورایرانی  10 روپے بڑھا سرکاری قیمت  375  روپے کلو مقرر کی گئی اوپن مارکیٹ میں فروخت 440  روپے کلو تک ہونے لگی  

مسمی 5 روپے مہنگی کرکے  سرکاری ریٹ لسٹ میں 135 روپے درجن مقرر لیکن مارکیٹ میں 260 روپے درجن تک بکنے لگی

کینو سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں  فروخت  260 روپے درجن تک

انار 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ  لسٹ میں  585  روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں انار کی فروخت  780   روپے کلو تک ہونے لگی

امرود  3 روپے مہنگے کرکے  سرکاری ریٹ لسٹ میں  77  روپے کلو مقرر  کیا گیا تاہم مارکیٹ میں امرود کی فروخت 100   روپے کلو۔