ایک نیوز: ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر احمد ایوپ ترکسلان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق احمد ایوپ ترکسلان کے انتقال کی تصدیق فٹبال کلب نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد ایوپ ترکسلان کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں فٹبالر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی لکھا کہ احمد ایوپ ترکسلان ایک خوبصورت انسان تھے۔28 سالہ احمد ایوپ ترکسلان نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی مالتیا اسپور میں 2021 میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے چھ بار کھیلا۔
Başımız sağ olsun!
— Yeni Malatyaspor (@YMSkulubu) February 7, 2023
Kalecimiz Ahmet Eyüp Türkaslan, meydana gelen depremde göçük altında kalarak, hayatını kaybetmiştir. Allah rahmet eylesin, mekanı cennet olsun.
Seni unutmayacağız güzel insan.???? pic.twitter.com/15yjH9Sa1H
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ احمد ایوپ ترکسلان بھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں لیکن بعد میں ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔واضح رہے کہ کئی فٹبال کھلاڑیوں کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گھانا کے قومی کھلاڑی اور نیو کیسل کے سابق مڈفیلڈر کرسچن آٹسو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے ملبےتلے دب گئے جنہیں خوش قسمتی سے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ۔ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ انہیں گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آٹسو نے ستمبر 2019 میں اپنی آخری 60 گھانا قومی کیپس جیتیں۔گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ "ہم گھانا انٹرنیشنل کرسچن اتسو اور ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے دعا کرتے ہیں۔