ایک نیوز: پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے چھوٹے بھائی حسین پاکستان سپرلیگ8 کا حصہ بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حیسن عباس نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا ہے جہاں وہ اسٹرینتھ اورکنڈیشنگ کے ماہر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں زینب عباس کے بھائی حسین عباس نے کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے حوالے سے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا۔ جس میں شرکت کے لیے ٹیموں نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی ایس ایل 8 کے اینتھم کے گلوکاروں کے نام بھی سامنے آ گئے ہوئے ہیں۔آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے جسے اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل 8 کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔
افتتاح کو چارچاند لگانے کیلیے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پر ملنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے، وینیو کو بھی سجایا جائے گا۔ کمپنی کے آفیشل شکیل احمد کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب ملتان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس ایونٹ کیلئے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ہی نہیں بلکہ پورے شہر کو صاف کرنے کے ساتھ سجایا بھی جائے گا، پلیئرز کے آنے سے پہلے تمام کام مکمل ہوجائیں گے۔