ن لیگ کے  سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کا  پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ن لیگ کے  سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کا  پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
کیپشن: ن لیگ کے  سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کا  پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ایک نیوز :ن لیگ کے  سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی نے  پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کےمطابق مہتاب عباسی کا کل پارٹی سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے ، لیگی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ نے پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر ن لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار مہتاب عباسی خیبر پختونخوا کے گورنر بھی رہے ہیں ۔انہوں نے 14 اپریل سنہ 2014 کو گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مسلم لیگ (ن) سے وابستہ سردار مہتاب احمد خان عباسی نے اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر کے دوران سنہ 1997 سے 1999 تک صوبے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے۔سردار مہتاب عباسی کو ایک ہی صوبے کے گورنر اور وزیر اعلیٰ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
سنہ 2008 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی سردار مہتاب اس وقت کابینہ میں وفاقی وزیر ریلوے مقرر ہوئے تھے لیکن بعد میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد قائم نہ رہا تو وہ مستعفی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ سردار مہتاب عباسی سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔