پاک چین دوستی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے، وزیراعظم عمران خان

پاک چین دوستی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاک چین دوستی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مواصلاتی رابطوں اورتوانائی منصوبوں پرمشتمل ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان اورچین کی دوستی منفرد ہے جوکہ خطے کے استحکام کی ضمانت ہے، ہم تمام مسائل کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہاکہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس دیکھنے پر خوشی ہوئی، بیس سال تک کرکٹ کھیلی لیکن وزیراعظم بننےکےبعد کھیل کودیکھنےکا بھی موقع نہیں ملا۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کازیادہ ترانحصارغیرملکی امدادپرہے، بیرونی امدادنہ ہونےسےافغانستان کوبحران کاسامناہے، دنیا نےافغانستان کےمالی اثاثےمنجمد کردیے، افغانستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں گزشتہ40سال سےبدامنی ہے،پہلی بارافغانستان میں امن کوموقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈمنصوبےکافلیگ شپ منصوبہ ہے، خطےمیں تمام سیاسی اختلافات مذاکرات کےذریعےحل ہونےچاہئیں۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشمیراہم مسئلہ ہے،ہم تمام مسائل کاحل مذاکرات کےذریعےچاہتےہیں، توقع ہےہم اس مسئلےکوبات چیت سےحل کرلیں گے۔