اداکارہ صائمہ نور نے اپنے ٹی وی پر نظر نہ آنے کی وجہ بتادی

اداکارہ صائمہ نور نے اپنے ٹی وی پر نظر نہ آنے کی وجہ بتادی
لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صائمہ نور نے اپنے ٹی وی پر زیادہ نظر نہ آنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صائمہ نور نے اپنے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ زمانے اور تھے کہ جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس زمانے میں ہمارے ڈرامے ہر کوئی دیکھتا ہے اور باقاعدہ ڈرامہ لگنے کا انتظار کیا جاتا تھا لیکن اب وہ دور نہیں رہا ہے۔



اداکارہ نے بتایا ہے کہ آج موبائل فون اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں مصروف نظر آتا ہے کوئی پب جی کھیلتا ہے اور کوئی ٹک ٹاک بناتا ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
انہون نے کہا ہے کہ بات کڑوی ضرور ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی وی چینل ایک طرح سے ختم ہی ہوچکا ہے کیونکہ لوگ اب اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آج بھی وہ پی ٹی وی چینل دیکھا زیادہ پسند کرتی ہیں کیونکہ اس کا ایک مخخف ہے جو کہ ’پاکستان ٹیلیویژن‘ ہے۔