کورونا مزید 37 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 2799 نئے مریض سامنے آگئے

Feb 08, 2022 | 12:33 PM

admin
اسلام آباد: ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 327 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 267، سندھ میں 7 ہزار 906، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 65، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 372، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 764 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مزیدخبریں