وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز8روزہ دورے پرچین پہنچ گئیں  

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز8روزہ دورے پرچین پہنچ گئیں  
کیپشن: Punjab Chief Minister Maryam Nawaz arrived in China on an 8-day visit

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز8روزہ دورے پرچین پہنچ گئیں ، مریم نواز کابیجنگ ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کو بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا ،مریم نوازکے استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے6اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا ،وزیر اعلیٰ مریم کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات ہوئی۔
سربراہ چینی وفد کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں،سرپاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں ، پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا ۔
مریم نواز شریف کے8روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کے ہسپتال،سکول اور دیگر اداروں کے دورے بھی کرینگی۔