وزیراعظم سے لاہور میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی ملاقاتیں  

Dec 08, 2024 | 17:52 PM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں مختلف اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں۔

  وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار احمد بھنڈر کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی مدثر قیوم نہرہ کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غورکیا گیا۔
وزیراعظم کی لاہور میں رانا ثنااللہ اورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ پنجاب کے امور پر گفتگو کی گئی۔
رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کو مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پر تفصیلی بریف کیا، راناثنااللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، وزیراعظم اور رانا ثنااللہ کے درمیان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی سے بات چیت کا لائحہ عمل بھی بنایا گیا ۔
سپیکر نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی بارے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو شاندار پارلیمانی روایات کے تحت ایوان چلانے پر مبارکباددی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ آمد ہوئی، وزیراعظم کی رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس ، وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی، وزیراعظم شہباز شریف سے سابق سینیٹر میاں مرغوب احمد اورحافظ میاں نعمان نے بھی ملاقات ہوئی۔

مزیدخبریں