ایک نیوز:سینیٹرفیصل واوڈا کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بہت شکر گزار ہوں ، ایم کیو ایم نے بہت عزت دی ان کا شکرگزار ہوں، قومی مسائل پر سب کو مل کر ساتھ چلانا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں یہاں کسی بھی مقصد سے یا مفاد سے نہیں آیا ، میرا اور مصطفی بھائی کا مزاج ایک سا ہے، بلاول بھٹو صاحب سے ملا وہ بہت ہی مثبت سوچ رکھنے والے ہیں ،پاکستان میں اب احتجاج لاشیں دھرنے نہیں چل سکتے،وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کریں گئے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کے مینڈیٹ کا بھی احترام کرنا ہوگا،ہر جماعت پر دہشت گردی کا الزام رہا، پی پی،ایم کیو ایم اور ن لیگ پر بھی یہ الزام رہا، عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے ،سی ایم کو بھی دیکھا کہ کیسے غنڈہ گردی کررہا ہے،مولانا صاحب کے معاملے پر بھی سب راستہ نکالیں گئے ، مولانا صاحب کے بل میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کو احترام کے ساتھ آگئے بڑھائیں گئے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا میں سب کے پاس جاو ںگا ،مصطفی کمال ایک اچھے مئیر رہے ہمیں ہمیشہ اچھا راستہ دیکھایا ہے،جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گئے مسائل حل نہیں ہوں گئے،26ویں ترمیم کے بعد آئیں کہتا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر کوئی سوال نہیں کرسکتا ،ہمارے ہاں سوچ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو برا کہیں گئے تو سیاست پروان چڑھے گی لیکن ایسا نہیں اس سے نقصان ہوتا ہے۔