وزیر اعلیٰ سندھ سےاطالوی ڈیفنس منسٹر کےمشیر کی ملاقات ،باہمی امور پر تبادلہ خیال

Dec 08, 2024 | 14:54 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اٹلی کے ڈیفنس منسٹر کی سینئرمشیر کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق سندھ میں ٹیکسٹائل، چمڑے اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ،شہری علاقوں میں سیکیورٹی اور آفات سے نمٹنے کے تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطالوی ٹیکنالوجی سے سندھ پولیس اور ایمرجنسی سروسز کی بہتری پر غور ،وزیر اعلیٰ کی سندھ میں قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر میں اطالوی سرمایہ کاری کی پیشکش ، اطالوی تعلیمی اداروں کے ساتھ فیشن، ڈیزائن اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تربیت کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔
سندھ کے طلبا کے لیے اٹلی میں تعلیم کے وظائف پر بات چیت ،وزیر اعلیٰ نے سندھ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے اٹلی کے تعاون پر بات چیت کی ،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خصوصی بچوں اورپسماندہ طبقات کے لیے فلاحی منصوبوں پر بات چیت ، ملاقات میں شپ میکنگ پر بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شپ یارڈ وفاقی حکومت کا بہترین ادارہ ہے، اٹلی سفارت خانہ کے ذریعے وفاقی حکومت سے بات چیت بڑھائی جاسکتی ہے، اٹلی اور سندھ کے نجی اداروں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ،پاکستان میں سستی اور اچھی لیبر موجود ہے،اٹلی کےصنعتکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔    

مزیدخبریں