ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ ،بارش کا امکان

Dec 08, 2024 | 13:36 PM

ایک نیوز:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 8دسمبر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، فیصل آباد میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
 مری، گلیات اور گر دو نواح میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی توقع ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10، اسکردو میں منفی 09، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔    

مزیدخبریں