مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آ گئے

مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے عتراضات سامنے آ گئے
کیپشن: The President's objections to the Madrasas Registration Act came to the fore

 ایک نیوز: مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کےا عتراضات سامنے آ گئے۔
  صدر مملکت کا اعتراض ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم صوبائی معاملہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کر رہی ہے، جب یہ صوبائی معاملہ ہے تو قومی اسمبلی اس صورت میں قانون سازی نہیں کر سکتی۔
ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس میں لکھا جانا چاہئے کہ اس بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک ہو گا،اسلام آباد کے لئے پہلے سے رجسٹریشن کا قانون موجود ہے۔
ذرائع ایوان صدر نے کہا کہ اس صورت میں پہلے قانون کو منسوخ کرنا پڑے گا،اس میں بھی ابہام ہے کہ پہلے قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون کیسے بن سکتا ہے۔