امریکا کو شام میں فوجی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے:ٹرمپ

 امریکا کو شام میں فوجی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے:ٹرمپ
کیپشن: America should avoid military action in Syria: Trump

ایک نیوز:نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو شام میں فوجی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے، شام میں جاری لڑائی کا امریکا سے تعلق نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شامی صدر اقتدار میں رہنے کے لیے امریکی حمایت کے مستحق نہیں،شامی باغیوں کو پہلے ہی دہشتگردقرار دے چکی،امریکا بشارالاسد کے بھی خلاف ہے وہ روس اور ایران کے اتحادی ہیں۔    
دوسری جانب شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا24سالہ دور ختم ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا ،شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل ہو گئے۔