پی ٹی اے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کریگا 

پی ٹی اے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کریگا
کیپشن: PTA will do VPN registration through mobile number

ایک نیوز: پی ٹی اے کا فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام سامنے آگیا، پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی ۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، فری لانسرز وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے ۔
فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے، فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔
  پی ٹی اے کے مطابق اب تک پی ٹی اے کے ساتھ31ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔