ایک نیوز: پھول نگر اور مانگا منڈی میں زہریلی شراب پینے سے11افراد ہلاک ہو گئے۔
پھول نگر کے نواحی علاقہ دینا ناتھ کے رہائشی عبدالغفار، منظور احمد، سہیل اور افتخار نے گزشتہ رات شراب پی لی جس کے بعد حالت غیر ہونے پر جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔
مانگامنڈی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدد4ہوگئی ،ہلاک ہونے والوں میں راجہ لیاقت، محمد ارشد، طاہر جٹ، رمضان شامل ہیں ،شراب پینے سے چار افراد کی ہلاکتوں کے معاملہ پر پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق چار افراد کی موت واقعہ ہوگئی لیکن مانگا پولیس گزشتہ رات سے خاموش تماشائی بن گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق سات افراد نے پھول نگر میں ہی زہریلی شراب پی جبکہ چار افراد نے یہاں سے شراب خرید کر مانگا منڈی لے جا کر پی جو ان کی موت کا سبب بنی۔

کیپشن: Phul Nagar, Manga Mandi: 11 people died after drinking poisoned liquor