دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: In the second Test, Australia defeated India by ten wickets

 ایک نیوز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔
  آسٹریلیا کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر وکٹ گنوائے پورا کر لیا ،دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائیگا ،بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 جبکہ دوسرے اننگز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میزبان آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف 3.2 اوز میں پورا کر لیا۔