شام،صدر بشار الاسد کا24سالہ دور ختم ، باغیوں کادمشق میں قبضے کا دعویٰ

شام،صدر بشار الاسد کا24سالہ دور ختم ، باغیوں کادمشق میں قبضے کا دعویٰ
کیپشن: Syria, President Bashar al-Assad's 24-year rule is over, rebels claim occupation of Damascus

ایک نیوز:شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا24سالہ دور ختم ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا ،شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل ہو گئے۔
 غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے صدارتی محافظ معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں، قیاس آ ر ا ئیوں کو تقویت ملتی ہے کہ بشار الاسد فرار ہوچکے ہیں،شامی جنگجوؤں نےشام کے شہر حمص پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا ہے، سینٹرل جیل پر قبضہ کر کے 3500 قیدیوں کو بھی رہا کردیاگیا۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں نےصدر کےپورٹریٹ پھاڑدیئے،بشارالاسد کےوالد کا مجسمہ بھی گرا دیا ،شامی کردوں نے دیرالزور کا کنٹرول سنبھال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا، صدر بشارالاسد کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیاگیا۔
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ سینکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی ، شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے، ہتھیار پھینکنے والےسرکاری فوجیوں کو عام معافی دی جائے گی۔