ایک نیوز :سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کاکہنا ہے کہ 8فروری کو انتخابات کنفرم نہیں،شیڈول جاری کیا جائے۔
سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا جیکب آباد آمد پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے تو تشویش ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کے لئے امن وامان کا ہونا ضروری ہے خیبرپختونخوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں آئے روز حملے ہوتے ہیں،قلات ,کوئٹہ ,مستونگ اور زیارت میں سخت سردی ہوتی ہے،سرد اور برفیلے علاقوں میں خواتین کو لانا مشکل ہے ۔ہم چاہتے ہیں فری اور فیئر الیکشن ہونا چاہیے۔
عبدالغفور حیدری کاکہنا تھا کہ10سال سے مسلسل جے یو آئی کی قیادت نشانے پر ہے۔مولانا فضل الرحمان پر حملہ ہوا مجھ پر حملہ ہوا اور درجنوں شہادتیں ہوئیں۔ہم نے نہ ہمت ہاری نہ موقف تبدیل کیا جلسے کئے۔9مئی کو جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے ۔