ایک نیوز :غزہ جنگ کے اثرات، بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیاگیا۔
عراق میں امریکی مشن کاکہنا ہے کہ بغداد کے سخت سکیورٹی والے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا۔غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے درمیان حملوں کی تازہ ترین لہر قرار دیدیا۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی
یہ حملے بظاہر غزہ پٹی میں امریکا کے اتحادی اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان دو ماہ سے جاری جنگ کے پس منظر میں ہوئے۔
ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ صبح 4 بج کر 15 منٹ پر مشن کمپاؤنڈ میں دو راکٹ حملے کیے گئے۔