لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت 5 ملزموں کی بریت پرفیصلہ محفوظ 

Dec 08, 2023 | 21:42 PM

ایک نیوز :انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت3 افراد کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت 5 ملزموں کی بریت پرفیصلہ محفوظ  کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  کی جانب سے ملزموں کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔سرکاری وکیل کی جانب سے ملزموں کی درخواست پر دلائل مکمل کرلئے گئے۔ سماعت کے دوران لیاری گینگ وار سربراہ عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ضمانت پر رہا اکرم بلوچ، یوسف بلوچ اور شاہجہاں بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اہم گواہ عابد انصاری بھی پیش ہوئے لیکن بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی پیش کرنے کی ہدایت  کردی ۔

پولیس کاکہنا تھا کہ ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا ۔ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں