محسن نقوی کا گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا تفصیلی  دورہ،کام کا جائزہ لیا  

Dec 08, 2023 | 21:24 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا تفصیلی  دورہ،  زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کا واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک پورے پراجیکٹ کا معائنہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے جی ٹی روڈ پر ایک فلائی اوور پراجیکٹ کا اعلان  کردیا ۔چن دا قلعہ کو بھی ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ اگلے ماہ تک یہ منصوبہ انشاء اللہ 100 فی صد مکمل کر لیا جائے گا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔گوجرانوالہ کے لیے یہ میگا پراجیکٹ پنجاب حکومت کا تحفہ ہے۔

ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ  پراجیکٹ کا 72فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بھی منصوبے سے متعلق امور کے بارے بریف کیا۔

سیکرٹری تعمیرا ت ومواصلات،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،،ڈپٹی کمشنر  اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں