سفاری زو پارک کی اپ گریڈیشن،محسن نقوی نے سنگ بنیادرکھ دیا

Dec 08, 2023 | 21:17 PM

ایک نیوز :سفاری زو پارک  سنگاپور کے سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سفاری پارک کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لیا،شیر گھر ، جھیل، ہرن اور دیگر جانوروں کے کیجز کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بوٹ میں بیٹھ کر جھیل کا مشاہدہ کیا ،جھیل کے پانی کو صاف کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ جھیل کے اطراف بچوں اور شہریوں کی دلچسپی کے لیے مزید تفریحی اقدامات کئے جائیں۔سفاری پارک میں نئے جانور لائے جائیں گے۔ سفاری پارک میں ہاتھی،گینڈا،زرافہ،زیبرا،شترمرغ اورہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔  جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔سفاری پارک میں افریقن زون،ڈیزٹ اورسالٹ رینج بنائے جائیں گے،نائٹ سفاری شروع کی جائے گی۔ شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTمیں قیام بھی کر سکیں گے۔ 

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سفاری پارک میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔لاہور چڑیا گھرکے ساتھ سفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔لاہورچڑیا گھر کے ساتھ سفاری پارک میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل، مشیر وہاب ریاض، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز جنگلات، وائلڈ لائف وماہی پروری،تعمیرات ومواصلات،لائیو سٹاک،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں