چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات،تجاویزدیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی کے وفد ملاقات،تجاویزدیں
کیپشن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی کے وفد ملاقات،تجاویزدیں

ایک نیوز :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات،ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز اور آرا سے آگاہ کیا ۔

  تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے شعبوں میں خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو  سے احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان اور ڈاکٹر عبدالمہیمن،ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمی ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد اور جہانزیب درانی ، کنول ملک، لبنی بھایت، احسن طاہر، جاوید اختر، پیر محمد انور جنید اور راجہ محمد خان نے ملاقات کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنیوالوں میں ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامۃ الامبر ارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، اسامہ ملک، عثمان اقبال ہندل اور یوسف مفتی شامل تھے ۔

دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران و قانونی ماہرین کا اجلاس  ہوا۔ عہدیداران نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔