روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک دفعہ پھر الیکشن لڑنے کا اعلان  

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک دفعہ پھر الیکشن لڑنے کا اعلان  
کیپشن: Russian President Vladimir Putin's announcement to contest the election once again

ویب ڈیسک:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے  یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں کو  اعلیٰ ترین فوجی اعزاز، روس کے گولڈ اسٹار کے ہیرو سے نوازنے  کی تقریب میں الیکشن لڑنے کااعلان کیا ۔

روس میں صدارتی الیکشن کے لئے 17مارچ 2024 کی تاریخ مقرر ہے ۔ اگر 71سالہ روسی صدر  2024 کے صدارتی انتخابات  جیت گئے تو وہ 2030 تک اقتدار میں رہیں گے۔
 پوٹن کو بورس یلسن نے 1999 کے آخری دن صدارت سونپی تھی۔پوٹن  جوزف سٹالن کے بعد سے روس کے کسی بھی دوسرے حکمران سے زیادہ عرصے تک صدر رہ چکے ہیں، یہاں تک کہ لیونیڈ بریزنیف کے 18 سالہ دور کو بھی مات دے چکے ہیں۔