توشہ خانہ تحائف،بشریٰ بی بی 11دسمبر کو طلب،نیب نے سوالنامہ بھیج دیا

توشہ خانہ کیس ،نیب نے بشریٰ بی بی کو 11دسمبر کوطلب کرلیا
کیپشن: Tosha Khana case, NAB summoned Bushra Bibi on December 11

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پرنیب نے بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ تحائف سے متعلق تین سوالات کے جواب مانگ لئے۔

نیب نے بشریٰ بی بی سے سوال کیا کہ  شوہر وزیر اعظم تھا تو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف گھر کیوں لے گئے؟  جو تحفے گھر لے گئے ان کی قیمت انتہائی کم کیوں لگوائی ؟

توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت،بشری بی بی ٰ کو 11دسمبر کو طلب کرلیا۔

نیب نوٹس میں کہاگیا کہ توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو پیشی کے لیے آخری موقع دے دیا۔ بشریٰ بی بی  2019ء میں دوست ملک سے ملنے والے سونے کے زیورات کا ریکارڈ لے کر آئیں۔ 2020ء میں دوست ملک سے ملنے والے سونے اور ہیرے کے زیورات کا ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔ 2021ء میں دوست ملک سے ملنے والے سونے کے ہار، گھڑی اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ لے کر آئیں۔ شوہر کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کی بجائے گھر لے گئے ؟ ریاست کے ملکیت قیمتی تحائف ذاتی فائدے کے لیے اپنے پاس رکھ کر نقصان پہنچایا ۔