دہشتگردی خطرات کے باوجود الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، راناثناءاللہ

Dec 08, 2023 | 16:09 PM

ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کا خاتمہ حکومت اور فورسزکا فرض ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تمام حلقوں سے مضبوط امیدوار لارہے ہیں، الیکشن میں سیکورٹی کے حوالے سے ضروریات پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا،دہشتگردی کا خاتمہ حکومت اور فورسزکافرض ہے، اللہ کرے الیکشن بخیریت ہوجائیں، اللہ کرے الیکشن بخریت ہوجائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی سےسیاسی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی مگرسیاسی اتحاد کسی سے نہیں کریں گے، بلاول کہتےہیں میں فلاں کی سیاست نہیں کرتا، بلاول کومعلوم نہیں پہلے کیا ہوتا رہا ہے، ن لیگ انتخابات میں کلین سُوئپ کرے گی۔

مزیدخبریں