لاہورایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

Dec 08, 2023 | 14:52 PM

ایک نیوز: لاہور ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے سے دیگر مسافروں اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے مالکان میں بھی خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم پاس کھڑی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔ 

سول ایوی ایشن کی فائرفائٹنگ ٹیم نے آگ بجھائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ سول ایوی ایشن کی ویجیلینس ٹیم نے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی۔

مزیدخبریں