امریکا افغانستان میں مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لائے گا، گلبدین حکمت یار

gul badin kimatyar
کیپشن: gul badin kimatyar
سورس: google

ویب ڈیسک : حزب اسلامی سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں 'مخلوط حکومت' کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ 

 حزب اسلامی کے سربراہ اور معروف جہادی رہنما  گل بدین حکمت یار نے انکشاف کیا ہے ک امریکا نے  افغانستان میں طالبان کی جگہ مخلوط حکومت کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اور  اس  ضمن میں  طالبان کو  ایک فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکار پر امریکہ نے مخالفین کی حمایت کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ممکنہ طور پر نئی مخلوط حکومت میں  تاجک  سیاستدانوں کی نمائندگی کے علاوہ سابق حکومت کےٹیکنو کریٹس کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔