پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر: لیگ اسپنر ابراراحمد انجری کا شکار

Dec 08, 2023 | 14:06 PM

ویب ڈیسک: لیگ اسپنر ابرار احمد کو اپنے دائیں پاؤں میں تکلیف کی شکایت ہے، جس کا ایم آر آئی اسکین کرایا جارہا ہے۔

ابرار احمد کو تکلیف کی شکایت پرائم منسٹرالیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے تیسرے دن ہوئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ابرار احمد کا ایم آر آئی اسکین کرایا جارہا ہے، رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد نوعیت کا پتہ چلے گا۔

ابراراحمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ابتک ستائیس اوورز کیے ہیں، تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا ۔

مزیدخبریں