پرویزالہٰی سے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

Dec 08, 2023 | 13:17 PM

ایک نیوز: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالہٰی کے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔ 

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ پرویز الہٰی کے وکیل عمیر شفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی دل کے مریض ہیں اور گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی، پرویز الہٰی اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر سے ملاقات اور چیک اپ کروانے کے خواہاں ہیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہفتے کے روز ڈاکٹر نعمان نصیر کو پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دے۔

عدالت نے سپرنٹنڈڈنٹ اڈیالہ جیل کو ڈاکٹر نعمان نصیر کی پرویز الہٰی سے ملاقات کے احکامات جاری کر دیے۔

مزیدخبریں