ایک نیوز: ملک میں بڑھتی مہنگائی نے فریضہ حج بھی غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے حج درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں میں شہریوں کی عدم دلچسپی یا مہنگائی؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات حج درخواستوں پر بھی نمایاں ہونے لگے۔ گیارہ دنوں میں بیس ہزار پانچ سو چھپن درخواستیں ملک بھر سے جمع کی گئیں۔
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں پانچ دن رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وزارت مذہبی امورکو سرکاری سکیم میں نوے ہزار سے کم درخواستیں جمع ہونے پر باقی کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوت خرید کم ہونے اور خراجات زیادہ ہونے کی وجہ حج درخواستیں کم جمع ہو رہی ہیں۔