خدیجہ شاہ کی نظر بندی کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 08, 2023 | 12:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نےخدیجہ شاہ کی نظر بندی کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔

 سیکرٹری ہوم میاں شکیل اسپیشل سیکرٹری فضل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو جو بیان حلفی چاہیے دینے کے لیے تیار ہیں۔

ہوم سیکرٹری نے کہا کہ یہ جو بھی  بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دےدیں،میں حکومتی کمیٹی کو بھیج دوں گا،حکومتی کمیٹی پر اس پر فیصلہ آئے گااور انکو آگاہ کردیا جائے گا۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو عدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نےخدیجہ شاہ کی نظر بندی کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 درخواست گزار نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں