ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں خلاف ورزی کرنیوالے جوہر ٹاؤن کے کیفے فوری سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام 25دسمبر تک مکمل ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ اس کام کو جلدی مکمل کریں، 25دسمبر بہت دور ہے،9انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتا ہے۔پیر تک مشاورت کرکے بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہوگی۔
عدالت نے خلاف ورزی کرنیوالے جوہر ٹاؤن کےکیفے فوری سیل کرنےکا حکم دیدیا،عدالت نے دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو 50ہزار جرمانہ کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بغیر اجازت کیفے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے سموگ تدارک کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔