فیصل آباد: خاتون کو فون پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Dec 08, 2023 | 11:46 AM

ایک نیوز: فیصل آباد میں خاتون کو فون پر ہراساں کرنے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطباق ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون ریحانہ کوثر کو بذریعہ فون بلیک میل کرتا تھا۔ جس کے خلاف خاتون کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم شہباز متاثرہ خاتون کو نہ ملنے کی صورت میں ویڈیوزاورتصاویرسوشل میڈیاپر وائرل کرنے کی دھمکی دیتاتھا۔ ملزم شہباز نے گزشتہ روز ورغلا کر گاڑی میں بلایا اور 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ دینے پر ملزم نے خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار لیں۔ 

لڑکی کے شور واویلا کرنے پرراہگیروں نے گاڑی قائداعظم روڈپرروک لی اور واقعہ کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کودی گئی۔ پولیس نے ملزم شہبازکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے گاڑی تحویل میں لےکرمتاثرہ خاتون کے بیانات قلمبند کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں