190ملین پاؤنڈز کیس:شہزاداکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر کے اشتہار چسپاں

Dec 08, 2023 | 10:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈز سکینڈل ریفرنس میں شہزاداکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر کے  اشتہار چسپاں کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف 190ملین پاؤنڈز سکینڈل ریفرنس ہوئی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیئے گئے۔

شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاالمصطفیٰ، فرحت شہزادی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے۔ملزمان کو 6جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کئےگئے۔

مزیدخبریں