ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم

Dec 08, 2023 | 10:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسدادہشتگردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی ہلاکت کے  کیس میں ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت  میں ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان  کے والد کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں