ایف سی اور کسٹمز حکام کا انسداد اسمگلنگ کیلئے مشترکہ کارروائیاں

ایف سی اور کسٹمز حکام کا انسداد اسمگلنگ کیلئے مشترکہ کارروائیاں
کیپشن: Joint operations of FC and Customs authorities for anti-smuggling

ایک نیوز: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز حکام کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

ضلع پشین کے علاقے یارو میں خفیہ اطلاعات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل ایفیڈرین تقریبا 3400 کلوگرام اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء اپنے قبضے میں لیں۔ 

ضبط شدہ اشیاء میں یوریا، سگریٹس اور ٹائیرز شامل تھے۔ اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ پکڑی گئی اشیاء کی مالیت تقریبا 63 ملین روپے کے برابر ہے۔ 

اشیاء برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔