باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ 2023 اختتام پذیر

باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ 2023 اختتام پذیر
کیپشن: Bajaur Cricket Premier League 2023 ends

ایک نیوز: پاک فوج اور ایف سی کے پی کے( نارتھ ) کی جانب سے منعقدہ باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ 2023 اختتام پذیر ہوگیا- باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ خیبرپختونخواہ کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2021 میں کھیلا گیا تھا۔ 

لیگ کا تیسرا ایڈیشن 23 اکتوبر سے 3 دسمبر تک جاری رہا۔ جس میں 36 ٹیموں کے درمیان 103 میچز کھیلے گئے۔ سیزن 3 کا فائنل میچ انزاری الیون اور باجوڑ ازمری کے درمیان باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ جسے دلچسپ مقابلے کے بعد انزاری الیون نے جیت لیا۔ 

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے بہترین کھلاڑیوں اور جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پریمیئر لیگ کے انعقاد کو علاقہ کے نوجوانوں نے خوب سراہا۔