پاک فوج کی جانب سے شہداء کو خصوصی خراج تحسین

ایک نیوز: شاد و آباد رہے میرا وطن، پاک فوج کی جانب سے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

شہداء کی یاد میں خصوصی نظم جاری کردی گئی۔ قیام پاکستان سے اب تک دشمن نے کئی وار کئے مگر پاک فوج نے ہر بار دشمن کو دھول چٹائی۔ 

پاک وطن کی مٹی کا ہر ایک ذرہ مقروض ہے اپنے شہداء کے لہو کے ہر ایک قطرے کا۔ 

پاک فوج نے ملک کی ترقی اور استحکام میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ 

پاک فوج کی کاوشوں سے جلد کامیابی کی نوید لیکر سورج طلوع ہوگا۔