ایک نیوز: ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم، ڈسٹرکٹ لیہ کے طلبہ و طا لبات نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلباء نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی۔
طلبہ و طا لبات کو ریڈار اور میزائل سسٹمز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہیں کمبٹ ایفشنسی ٹیسٹ کا عملی نمونہ بھی دکھایا گیا جس سے طلباء خوب محظوظ ہوئے۔ طلبہ و طالبات کو جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاع کے بارے میں بھی بتایا گیا جس میں انہوں نے کافی دلچسپی ظاہر کی۔
اس کے علاوہ طلباء کو فائرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ "یہاں ہم نے عسکری ٹریننگ دیکھی ہے اور پاک فوج کے وطن عزیز کے جذبے نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے"۔
طلباء کا کہنا تھا کہ "ہم پاک فوج کے تربیتی معیار اور حربی طریقوں کو خوب سراہتے ہیں"۔ "ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے جوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جب وہ سرحد پر لڑنے کے لیے جاتے ہیں وہ اکیلے نہیں ہوتے اُن کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں ہوتی ہیں"۔