ویب ڈیسک:مختلف وجوہات کی بناء پر شہ سرخیوں میں رہنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کیا تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ٹک ٹاکر کی حالیہ پوسٹ سیاست میں ان کی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھنے کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔
حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے معطل کیا گیا ہے۔
اکاؤنٹ ایکس کی معطلی کی خبر کے بعد صارفین حریم شاہ کی جانب سے تحائف کی کمی محسوس کررہے ہیں، ٹک ٹاکر کو فالو کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وہ آئے روز ایکس اکاؤنٹ پر آئی فون 15 سمیت دیگر تحائف اور رقم بطور تحفہ دینےکااعلان کرتی رہتی ہیں۔
iPhone. Hareem Shah pic.twitter.com/oNQJiV6LHe
— Jahanzaib Ashraf (@teryIGdev) December 2, 2023
اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد طنزیہ تبصروں میں حریم شاہ نامی صارف نے ایلون مسک کو متنبہ کیا کہ اگر اکاؤنٹ جلد بحال کیا گیا تو وہ’ان کی ویڈیو لیک کردیں گی’۔
Lol hareem bajii is not coming slow #HareemShah pic.twitter.com/4akHrFrahk
— Ayesha S. (@ayeshaSays___) December 7, 2023
حریم شاہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف سیاسی جماعتوں پر کڑی تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔
اس سے قبل مختلف انٹرویوز میں حریم خان نے کہا تھا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے رہنما عمران خان کی حمایت کی تھی اور وہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ تھی۔
حریم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بانی ایم کیو ایم کی جانب سے بھی کئی پیشکشیں موصول ہوئیں۔