اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

Dec 08, 2023 | 08:41 AM

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پناہ گزینوں کی مدد، امدادی کاموں اور اثاثوں کے تحفظ سمیت یہودی آبادکار بستیوں کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کرلیں۔

اقوامی متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد کے حق میں 168 ممالک ووٹ دیا جبکہ امریکا سمیت 10 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرارداد کو 165 ووٹوں سے منظور کیا گیا جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔

مزیدخبریں