پی ایس ایل ایڈیشن9،شان مسعودکس ٹیم کاحصہ ہونگے؟

Dec 08, 2023 | 05:32 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ کپتان شان مسعودپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کے9ویں ایڈیشن میں کراچی کنگزکاحصہ بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ کپتان مقررہونےوالےشان مسعودپی ایس ایل کے9ویں ایڈیشن میں کراچی کنگزکاحصہ ہونگے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ آرڈر بلے باز پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
ڈیل کے تحت لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں، ٹریڈ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔
فرنچائز اونر سلمان اقبال نے شان مسعود کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو اسکواڈ میں بہترین اضافہ قرار دیا اور کہا کہ پی ایس ایل  کے اگلے ایڈیشن میں شان مسعود کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں