نسیم شاہ پی ایس ایل کھیلیں گےیانہیں؟وہاب ریاض نےبتادیا

نسیم شاہ پی ایس ایل کھیل سکیں گےیانہیں؟وہاب ریاض نےبتادیا
کیپشن: Naseem Shah will be able to play PSL or not? Wahab Riaz told

ویب ڈیسک:مشیرکھیل پنجاب اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سےقبل فاسٹ بولر نسیم شاہ مکمل فٹ ہوں گے۔
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوہاب ریاض کاکہناتھاکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔
وہاب ریاض کامزیدکہناتھاکہ کپتان شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔
چیف سلیکٹرکاکہناتھاکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔
مشیرکھیل کاکہناتھاکہ امید ہے 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔
وہاب ریاض کامزیدکہناتھاکہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔