ویب ڈیسک:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کےخلاف مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آئی،غاصب فوج کے خلاف کئی محاذوں پر شدید لڑائی کاسلسلہ جاری ہے۔
اسامہ حمدان کاکہناتھاکہ اسرائیلی فوج کیخلاف حماس کی مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آئی اورہتھیار ڈالنا ہماری ڈکشنری میں ہی نہیں ہے۔
ترجمان حماس کامزیدکہناتھاکہ مجاہدین نے تین دن میں بہتر اسرائیلی بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا۔
اسامہ حمدان نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ریاض سمٹ کے اعلامیہ پر عمل درآمد کروائیں۔
اسرائیلی فوج کیخلاف مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آئی ،ترجمان حماس
Dec 08, 2023 | 04:35 AM